• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریپ کرنیولی منظم مافیا کا فوری اور سخت نوٹس لیا جائے، اوور سیز پاکستانی

پیرس (رضا چوہدری / نمائندہ جنگ)اوورسیز پاکستانیوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو توجہ اس طرف دلائی ہے اوورسیز پاکستانیوں کو ٹریپ کرکے کروڑوں روپے بٹورنے والے منظم مافیا کے خلاف فوری اور سخت نوٹس لیا جائے اور کیس میں ملوث اعلیٰ سرکل اور ضلعی افسران کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں سرگرم یہ مافیا نوجوان لڑکیوں کے ذریعے سوشل میڈیا خصوصی طور پر ویٹ آپ پر ہمدردی پر مبنی پیغامات بھیج کر امداد کی اپیل کرتی ہیں بعد ازاں جعلی اور غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر متاثرہ افراد کو بلیک میل کیا جاتا ہے اور کروڑوں روپے وصول کیے جاتے ہیں۔ رضامندی کی نفی ،دھوکا دہی سے اے آئی کے زریعے جنسی تعلق قانوناً ریپ کو زبردستی ظاہر کرکے مقدمہ درج کرایا جاتا ہے اسی نوعیت کا ایک سنگین واقعہ پچھتر سالہ اورسیز پاکستانی حاجی عبدالرزاق آف پڑھال کے ساتھ پیش آیا، جن سے جعلی اور غیر اخلاقی ویڈیو کے ذریعے 81 لاکھ روپے وصول کیے گئے۔ بعد ازاں ان کے خلاف مسمات (ر) کی طرف زبردستی زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں حاجی عبدالرزاق کو ڈیڑھ ماہ تک جیل میں رہنا پڑا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مافیا کو سول سروس کے بعض اعلیٰ افسران کی سرپرستی حاصل ہوتی ہے ان کی خوب رو خاتون کے ذریعے بااثر حلقوں تک رسائی حاصل کی جاتی ۔ اس دوران تین پولیس افسران نے بھی مبینہ طور پر مالی فوائد حاصل کیے۔ ضمانت پر رہائی کے بعد حاجی عبدالرزاق نے تمام حقائق پولیس کے اعلیٰ افسران کے سامنے رکھے، جس پر سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے انکوائری کی جن کی انکوائری کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین مافیا ارکان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، دو سب انسپکٹروں کو ملازمت سے برطرف جبکہ تفتیشی پولیس سب انسپکٹر کو تنزلی دے کر اسسٹنٹ سب انسپکٹر بنا دیا گیا۔ اورسیز پاکستانیوں نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ حاجی عبدالرزاق، جو ایک شریف، نیک اور عمر رسیدہ شخص ہیں، کو جعلی اے آئی ویڈیو کے ذریعے ہراساں کرنے، بے گناہ جیل میں رکھنے اور ان کی عزت سے کھیلنے کے واقعے کا سخت نوٹس لیا جائے۔وقوعہ کے دوران اعلیٰ ضلعی افسران سے بھی باز پرس کی جائے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس کیس میں ملوث اعلیٰ سرکل اور ضلعی افسران کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے اور ذمہ داروں کو عبرت ناک سزا دی جائے- تاکہ آئندہ اورسیز پاکستانیوں اس قسم کی ہراسانی ، ذہنی اذیت ، ناجائز بدنامی سے بچایا جا سکے ۔

ملک بھر سے سے مزید