• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاؤ یونیورسٹی میں یومِ کشمیر پر ریلی اور تقریری مقابلے، کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار

کراچی : ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں یومِ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی اور طلبہ و طالبات کے درمیان تقریری مقابلے منعقد کیے گئے۔ تقریری مقابلوں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کشمیر کو ایک انسانی مسئلہ قرار دیا۔ڈاؤ انٹرنیشنل میڈیکل کالج کی پرنسپل ڈاکٹر عظمیٰ بخاری کی قیادت میں ریلی کالج کے مین گیٹ سے شروع ہو کرر ڈاؤ کینسر کیئر سینٹر کے سامنے سے گزرتی ہوئی مین کیفے ٹیریا پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں فیکلٹی، غیر تدریسی عملے اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے "کشمیر بنے گا پاکستان"، "کشمیریوں سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ" اور "پاکستان زندہ باد" کے نعرے لگائے جبکہ ہاتھوں میں کشمیری پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور عالمی اداروں کی توجہ دلانے کے مطالبات درج تھے۔

ملک بھر سے سے مزید