اسلام آباد ( ناصر چشتی/ خصوصی نمائندہ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 28 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی اس حوالے سے نیپرا نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ، جس کے مطابق یہ اضافہ فروری کے ماہانہ بجلی بلوں میں وصول کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ ملک بھر کے صارفین پرلاگو ہوگا، جس میں کے الیکٹرک کے صارفین بھی شامل ہیں تاہم لائف لائن صارفین اورالیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنزکواس اضافے سے مستثنیٰ قراردیا گیا ہے۔