کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس جی سی نے سی این جی اور انڈسٹری سیکٹر کے لئے گیس کی ہفتہ وار بندش کا دورانیہ 48 گھنٹے سے کم کر کے 24 گھنٹے کر دیا ہے ،ایس ایس جی سی کے مطابق سندھ میں سی این جی اور انڈسٹری سیکٹر کے لیے اب اتوار کی صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک 24 گھنٹوں کے لیے گیس کی فراہمی بند رہے گی۔