• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آج بسنت کی میگا مصروفیات منسوخ کردیں، اسلام آباد دھماکے کی مذمت

لاہور(خصوصی نمائندہ) اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکےکے باعث وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آج بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ لبرٹی اسکوائر پر میگا بسنت شو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ضروری ہے کہ قوم خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف متحد رہے۔ مریم نواز نے کہا کہ خوارج پر کوئی رحم نہیں ہوگا اور پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔لاہور میں 25سال بعد 3روزہ بسنت بہار منائی جا رہی ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے زندہ دلان لاہور کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ بسنت کی خوشیاں منائیں،ہم آپ کے ساتھ ہیں پریشانیاں بھلا کر نیلے افق کی طرف بڑھتی ہوئی گڈی پر توجہ مرکوز کریں -آج لاہور میں پتنگیں نہیں خوشیاں اڑ رہی ہیں -خوشی کے ہر لمحے میں اپنے ارد گردکے لوگوں کو بھی شریک کریں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ بسنت پنجاب کا ثقافتی ورثہ ہے،ہمیں اپنی ثقافت پر ناز ہے-بسنت کے تہوار پر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں -بائیک کی بجائے ہر روٹ پر مفت ٹرانسپورٹ کو ترجیح دیں - عوام کی مفت آمدورفت کے لئے 419 بسیں تینوں دن میسر ہوں گی۔ بسنت کے موقع پر عوام کو 60ہزار سے زائد فری رائیڈز دیں گے-

اہم خبریں سے مزید