اسلام آباد(این این آئی)پمز اسپتال اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھ کے معائنے کی تازہ میڈیکل رپورٹ جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ماہرین نے دائیں آنکھ کی بینائی متاثر ہونے کی تشخیص کی ہے ‘علاج تقریباً 20 منٹ میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا اور ان کی حالت مستحکم رہی ‘ذرائع کے مطابق ان کے اہل خانہ کو رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔