• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مونس علوی کے استعفے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کردیا، ترجمان کے ای

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا ہےکہ سی ای اوسید مونس عبداللہ علوی کے استعفی کی معلومات باقاعدہ طور پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو فراہم کر دی گئی ہیں مونس علو ی نے کہا کہ ادارے ہمیشہ افراد سے بڑھ کر ہوتے ہیں اور ادارے کی بہتری ہمیشہ ہماری اولین ترجیح رہی ہے  نئے نظریئےاور سوچ کی ضرورت ہے  نئے سی ای او کی تقرری کے بارے فیصلہ کمپنی کا بورڈ آف ڈائریکٹرز کرے گا انشاءاللہ یہ مرحلہ جلد اوراحسن طریقے سے مکمل ہو جائے گامونس علوی نے کہا کہ سی ای او کی آن بورڈ نگ اور اختیارات کی ہموار منتقلی کے بعد کے-الیکٹرک کو خیر آباد کہوں گا کے-الیکٹرک کی اصل روح اس کے ملازمین ہیں اور یہ بدستور برقرار ہےکے-الیکٹرک کی بنیاد بہت مضبوط ہے اور اس کو مزید آگے لے جانے کا سفر جاری رہے گا۔
اہم خبریں سے مزید