اسلام آباد(کامرس رپورٹر )وزیراعظم شہباز شریف نے نمایاں معاشی خدمات پر نیشنل بنک آف پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیااور نیشنل بنک آف پاکستان کے صدر و سی ای او رحمت علی حسنی کو ایوارڈ پیش کیا، نیشنل بنک کے مطابق یہ اعزازا این بی پی کی برآمدات کے فروغ میں موثر معاونت اور پاکستان کے مالیاتی شعبے کو مستحکم بنانے میں اُس کے کردار کو اجاگر کرتا ہے، اپنی خدمات اور شراکت داریوں کے ذریعے بینک نے تجارت کے فروغ، کاروباری اداروں کی معاونت اور مجموعی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے،این بی پی کاروباری برادری کی معاونت، مالیاتی نظام کو مستحکم بنانے، جدت کو فروغ دینے اور پاکستان کی طویل مدتی معاشی استحکام اور مجموعی قومی ترقی میں فعال کردار ادا کرتے ہوئے پائیدار اور جامع ترقی کے فروغ کیلئے پُرعزم ہے۔