• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن، انسدادِ پولیو ٹیم پر فائرنگ، پولیس اہلکار شہید، دوسر ازخمی پولیو ورکرز محفوظ رہے

چمن(آئی این پی)چمن میں انسدادِ پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں سیکیورٹی پر مامور 1 پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چمن کے علاقے روغانی میں پیش آیا۔واقعے میں ایک اہلکار زخمی بھی ہوا ہے جبکہ پولیو ورکرز محفوظ رہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کے مطابق پولیو ٹیم انسداد پولیو مہم میں مصروف تھی کہ موٹرسائیکل پر سوار مسلح دہشتگردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار نظام الدین موقع پر شہید ہوگیا۔پولیو ٹیم گھر کے اندربچوں کوپولیو ویکسین پلانے کے باعث محفوظ رہی،شہید پولیس اہلکارکی لاش ضروری قانونی کارروائی کے لیےسول اسپتال چمن منتقل کردی گئی،واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،ڈپٹی کمشنر چمن کے مطابق واقعہ کے بعد سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دئیے گئے۔
اہم خبریں سے مزید