• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI کی سپریم کورٹ میں یادداشت‘عمران سے ملاقاتوں کا مطالبہ

اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج اورشدیدنعرے بازی کے بعد عدالت عظمیٰ کے رجسٹرارکو باضابطہ یادداشت پیش کر دی جس میں بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ کی فراہمی‘اہل خانہ اور وکلا سے ملاقات کی اجازت اور عدالتی احکامات پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا۔جمعہ کواسلام آباد میں پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیا گیا، جس کے باعث سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، لطیف کھوسہ، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس اور دیگر رہنما سپریم کورٹ پہنچے، جہاں شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔بعد ازاں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور لطیف کھوسہ نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات کی اور دستخط شدہ یادداشت پیش کی۔بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے تاحال فیملی، وکلا یا کسی اور کی ملاقات نہیں ہو سکی جبکہ صرف ڈاکٹر سے ملاقات کی اجازت دی جائے تاکہ تسلی ہو سکے۔لطیف کھوسہ نے کہاکہ چیف جسٹس کا آئینی فریضہ ہے کہ وہ آئین و قانون کا دفاع کریں،ہم نے صرف میڈیکل رپورٹ کا مطالبہ کیا ہے، پوری قوم اس معاملے پر متجسس ہے۔
اہم خبریں سے مزید