• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد دہشت گردی عدالت، عمران خان کی ذاتی ڈاکٹرز سے علاج کی درخواست مسترد

راولپنڈی (این این آئی)انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ذاتی معالجین سے علاج کی درخواست مسترد کر دی۔ ذاتی معالجین سے میڈیکل چیک اپ کی عمران خان کی درخواست پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔سرکاری وکیل نے دلائل دیئے ہوئے کہا کہ عمران خان انڈر ٹرائل ملزم ہیں قیدی نہیں،پریزن رولز میں پرائیویٹ ڈاکٹرز سے علاج کرانے کا ذکر نہیں، حکومت علاج کیلئے ڈاکٹرز کا تعین کرتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے جبکہ پراسیکیوشن کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے دلائل دیئے۔ اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے ذاتی معالجین سے میڈیکل چیک اپ کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا عمران خان انڈر ٹرائل قیدی نہیں ہیں۔

اہم خبریں سے مزید