• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کی ترقی دیکھ کر دل خوش ہوتا ہے، امید ہے کراچی بھی ترقی کریگا، گورنر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نےکہا ہےکہ لاہور کی ترقی دیکھ کر دل خوش ہوتا ہے ،امید ہے کراچی بھی ترقی کریگا، جس تاجر اور صنعت کارکو بھتے کی پرچی ملے مجھے لاکر دے ،میں خود بھتہ دے دوں گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقدہ نمائش مائی کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکیا۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ شہرکے تاجروں اور صنعت کاروں نے بھتے کی پرچیاں ملنے کی شکایات کیں، انہیں کہتا ہوں کہ اگر اب کسی کے بھی پاس بھتے کی پرچی آئے وہ مجھے لاکر دے میں خود بھتہ دے دوں گا ،انہوں نے کہا کہ لاہور کی ترقی کو دیکھ کر دل خوش ہوتا ہے اور مجھے امید ہے کہ کراچی بھی انشا اللہ ترقی کرے گا۔



سینئر صحافی رفیق بشیر کی تدفین، سوئم آج ہوگا


کراچی (اسٹاف رپورٹر) سنیئر صحافی اور جنگ پبلی کیشنز ایمپلائز یونین (سی بی اے) کے سابق صدر رفیق بشیر کو ہفتے کو سخی حسن قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، ان کی نماز جنازہ مدنی مسجد، ملک سوسائٹی، سیکٹر 16-A، اسکیم 33، گلزار ہجری میں ادا کی گئی، نماز جنازہ اور تدفین میں مرحوم کے عزیز واقارب، دوستوں، صحافیوں اور اہل محلہ، جنگ کے کار کنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،مرحوم کے سوئم کے سلسلے میں اتوار کو بعد نماز عصر مردوں کے لئے مدنی مسجد، ملک سوسائٹی، سیکٹر 16-A، اسکیم 33، گلزار ہجری اور خواتین کے لئے ان کی قیام گاہ ملک سوسائٹی میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے،دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سابق نائب صدر رفیق بشیر کے طویل علالت کے باعث انتقال پر شدید رنج و غم کا اظہار اور رفیق بشیر مرحوم کی صحافتی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ پاکستان میڈیا ورکرز آرگنائزیشن (پی ایم ڈبلیو اے) کےصدر منصور احمد اور سیکرٹری جنرل عاطف خان نے سنیئر صحافی اور جنگ پبلی کیشنز ایمپلائز یونین (سی بی اے) کے سابق صدر رفیق بشیر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید