• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل آکشن کیلئے رجسٹرڈ پلیئرز کی فہرست جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل آکشن کے لئےرجسٹرڈ ہونے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ پی ایس ایل میں مقامی اور غیرملکی ٹوٹل 879 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔ پی سی بی رجسٹریشن کرانے والوں میں افغانستان کے کھلاڑی بھی شامل ہیں، پی سی بی نے پلیئرز آکشن کے لئے طے شدہ بیس پرائس سے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل کی ہے۔پی ایس ایل کےلیے 4 کروڑ 20 لاکھ کی بیس پرائس کیٹگری میں 31 ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز شامل ہیں۔افغانستان کے فضل حق فاروقی، مجیب الرحمان، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل اور مائیکل بریسول ،جنوبی افریقاکے رائیلی روسو،انگلینڈ کےجیمز وینس ، سری لنکا کے داسن شناکا،پاکستان کے فہیم اشرف، فخرزمان، حارث رؤف،عماد وسیم ، محمد عامر ، محمد رضوان، نسیم شاہ،صاحبزادہ فرحان اور سلمان علی آغا نے بھی رجسٹریشن کرائیہے۔ کھلاڑیوں نے آکشن کے لئے دوکروڑ 20 لاکھ،1کروڑ10 لاکھ،اور 60 لاکھ روپے کی بیس پرائس میں رجسٹریشن کرائی ہے۔

اسپورٹس سے مزید