• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ میں سب پرفارم نہیں کرتے، جو آج نہیں کرسکے وہ آئندہ کریں گے، فہیم اشرف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کےآل راؤنڈر فہیم اشرف کا کہنا ہےکہ کرکٹ میں سب پرفارم نہیں کرتے، جو آج نہیں کرسکے وہ آئندہ کریں گے۔مجھے اس اننگز کا اندازہ نہیں تھا، رنز نہیں بن رہے تھے لیکن دباؤ نہیں تھا، آئی سی سی ایونٹ میں یہ میری بہترین اننگز ہے، یہ میری ہی نہیں، پاکستان کی بھی ایک یادگار اننگز ہے۔کولمبو میں پریس کانفرنس میں ان کاہم ورلڈکپ کھیل رہے ہیں اس میں ہر اننگز یادگار ہوتی ہے، ٹیم کے لیے اور پاکستان کے لیے جب بھی اچھا ہو تو ہمیشہ یاد رہتا ہے، بولنگ نہیں ملی تو اس سے فرق نہیں پڑتا،جب بھی موقع ملے آپ نے اچھا کرنا ہوتا ہے۔ ہمارے لیے پرسکون چیز یہی ہےکہ ہم جیت گئے ہیں، کرکٹ میں سب پرفارم نہیں کرتے،جو آج نہیں کر سکے وہ آئندہ کریں گے، وکٹیں گرنے سے ایسی صورتحال ہوئی، ہمیں پارٹنر شپ چاہیے تھی، پارٹنر شپ لگ جاتی تو ایسی صورتحال نہ ہوتی۔انہوں نے کہا کہ کہ پچ پر شروع میں اسپن ہو رہی تھی، وقت گزرنےکے ساتھ پچ فاسٹ بولر کے لیے اچھی ہوتی گئی، اسپن کو مدد مل رہی تھی اس لیے انہیں زیادہ بولنگ ملی، میں تو صرف فیلڈنگ میں بھی اچھا کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

اسپورٹس سے مزید