کراچی ( جنگ نیوز) پاکستان نے سینیگال کے خلاف ڈیوس کپ گروپ ٹو ٹائی جیت لی، سنگلز کے بعد ڈبلز میں بھی گرین شرٹس نے فتح اپنے نام کی، دوسرے روز ڈبلز مقابلے میں پاکستان کے اعصام الحق اور مزمل مرتضیٰ نے سینیگال کے سیدنا ایندرے اور نکولس جان کو شکست دی اور پاکستان کی برتری کو فیصلہ کن بنا دیا۔اس سے قبل سنگلز مقابلوں میں بھی پاکستان کے مزمل مرتضیٰ اور تجربہ کار عقیل خان نے فتوحات سمیٹ کر ٹیم کو مضبوط برتری دلا دی تھی۔