کراچی (نیوز ڈیسک) امریکانے چین پر الزام لگایا ہے کہ اس نے جوہری دھماکوں کے خفیہ تجربات کئے ، جو عالمی سطح پر جوہری تجربات پر عائد پابندی کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ جنیوا میں اقوامِ متحدہ کی کانفرنس برائے تخفیفِ اسلحہ سے خطاب کرتے ہوئے امریکی انڈر سیکریٹری برائے اسلحہ کنٹرول تھامس ڈی نانو نے کہا کہ واشنگٹن کے پاس شواہد موجود ہیں کہ چین نے دھماکہ خیز جوہری تجربات کئے اور آئندہ مزید تجربات کی تیاری بھی کی جا رہی ہے۔