• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر پیوٹن کے تعزیتی پیغام پر صدر زرداری کا اظہار تشکر

اسلام آبا (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعے پر تعزیتی خط پر روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے اظہار تشکر کیا ہے ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے "ایکس ” پر اپنے پیغام میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی طرف سے تعزیتی خط کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، روس کی طرف سے یکجہتی کے اظہار اور ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف مشترکہ عزم کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔قبل ازیں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کی پیشکش کا اعادہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید