اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ، تجارتی وفود کی سہولت اور ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور ، پاکستان کی جانب سے وزارت خارجہ کے خصوصی سیکرٹری (اقوامِ متحدہ) نبیل منیر، ڈائریکٹر جنرل (امریکاز) کے ساتھ مشاورت میں شریک ہوئے جبکہ کینیڈین وفد کی قیادت گلوبل افیئرز کینیڈا کے اسسٹنٹ ڈپٹی منسٹر (انڈو پیسفک) ویلڈن ایپ نے کی جن کے ہمراہ اسلام آباد میں کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان بھی تھے۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اور کینیڈا کے وزیرِ خارجہ کے درمیان حالیہ بامعنی روابط کے نتیجے میں دوطرفہ تعلقات میں مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان اعلیٰ سطحی روابط نے شراکت داری کو سٹریٹجک رہنمائی اور نئی رفتار فراہم کی ہے۔