• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حملہ ہوا تو خطے میں امریکی اڈے نشانہ بنائیں گے، ایران کی واشنگٹن کو وارننگ

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران نے واشنگٹن کو وارننگ دی ہے کہ حملہ ہوا تو خطے میں امریکی اڈے نشانہ بنائیں گے، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ تاہم اس عمل کو میزبان ممالک کے خلاف حملہ نہ سمجھا جائے، فلسطین اخلاقی قطبِ نما ، غزہ جنگ نے عالمی قانون کو کمزور کر دیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الجزیرہ فورم دوحہ میں خطاب اور گفتگو کے دوران کیا۔فورم میں بدلتی جغرافیائی سیاست اور شام کا مستقبل زیرِ بحث، اسرائیل متعلق دہرا معیار، عالمی نظام پر سوالات، وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اور امریکا دونوں چاہتے ہیں کہ بالواسطہ جوہری مذاکرات جلد از جلد دوبارہ شروع ہوں، اگرچہ اگلے دور کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی۔ انہوں نے فلسطینی مسئلے کو مشرقِ وسطیٰ کے مستقبل کی تشکیل میں مرکزی حیثیت قرار دیا اور کہا کہ فلسطین پورے خطے کا اخلاقی قطبِ نما ہے۔

اہم خبریں سے مزید