• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحٰق ڈار سے ایرانی اور روسی سفیروں کی ملاقاتیں، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ایران کے سفیررضا امیری مقدم اور پاکستان میں روسی فیڈریشن کے سفیر البرٹ پی خورَیف نے ملاقات میں پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔ دونوں سفرا ء نے اسلام آباد میں دہشت گردانہ حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا، وزیرِ خارجہ نے اس گھنائونے دہشت گردانہ فعل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی تمام اقسام اور صورتوں کے خلاف پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی سفیر نے نائب وزیرِ اعظم کو مختلف دو طرفہ ادارہ جاتی طریقہ کار کے تحت حاصل ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا جن کا مقصد مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔
اہم خبریں سے مزید