کراچی (نیوز ڈیسک)بھارت میں بیرونِ ملک شادی کا رجحان، امارات سب سے مقبول مقام، زیادہ تر جوڑے بیرونِ ملک شادی کرنے لگے ، اماراتی لگژری وینیوز اور عالمی روابط باعث کشش،ویتنام اور سری لنکا سستے متبادل ، یورپی ممالک چھوٹے گروپس اور بڑے اخراجات کے لیے ترجیح، عمان اور مالدیپ قریبی خاندانوں کیلئے مقبول، تھائی لینڈ آسان ویزا اور شادی انفراسٹرکچر پر پسندیدہ ہیں ۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں شادی کے رجحانات اب ملک کے اندر محدود نہیں رہتے اور زیادہ جوڑے بیرونِ ملک شادی کرنے لگے ہیں، جس میں متحدہ عرب امارات سب سے مقبول مقام بن گیا ہے کیونکہ یہاں لگژری وینیوز اور عالمی کنیکٹیویٹی موجود ہے۔