کراچی( جنگ نیوز)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہو سکتا ہے، جس سے کراچی میں بھی مطلع ابر آلود اور چند مقامات پر بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔بارش برسانے والا مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم آج بروز اتوار بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس سے ساحلی پٹی پر تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔