حیدرآباد (بیورورپورٹ)پی ایس ایل کی نئی ٹیم حیدرآباد کے لوگو کی تقریب رونمائی اور ٹیم کی تعارفی تقریب کے دوران نیاز اسٹیڈیم کے گیٹ لوگوں کی بڑی تعداد میں آمد کے باعث بندکردئیے گئے،بڑی تعدادمیں آنے والے شائقین کو اسٹڈیم میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر بدنظمی،لوگوں کی بڑی تعداد اسٹڈیم کی دیواروں اور درختوں ہر چڑھ گئی، ناقص سیکیورٹی انتظامات حادثے کا خدشات۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شام حیدرآباد کے نیاز اسٹڈیم میں پی ایس ایل کی نئی ٹیم حیدرآباد کے لوگو کی رونمائی اور کھلاڑیو کی تعارفی تقریب میئر حیدرآباد کا شف شورو اور حیدرآباد انتظامیہ کی جانب سے رکھی گئی تھی جس کی تشہیرکئی روز سے جاری تھی تقریب میں شرکت کیلئےٹیم کے مالک امریکی نژاز پاکستانی، حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے فواد ظفر بھی پہنچے تھے۔ہفتہ کو تقریب میں نوجوانوں اور لوگوں کی بڑی تعداد میں آمد کے باعث نیاز اسٹیڈیم کے مرکزی گیٹ جلد بندکردئیے گئے۔