• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل کی نئی ٹیم حیدرآباد کا مکمل نام ’’کنگز مین‘‘ کا اعلان

حیدرآباد(بیورو رپورٹ) پی ایس ایل کی نئی ٹیم حیدرآباد کا مکمل نام’’ کنگز مین‘‘ کا اعلان ،حیدرآباد نیاز اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کی نئی ٹیم حیدرآباد کے مکمل نام اور لوگو کی رونمائی تقریب منعقد کی گئی،اس موقع پر اسلام آباد سانحہ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا، گراؤنڈ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 11 ایڈیشن میں شامل ہونے والی ٹیم حیدرآباد کی نام ، لوگو اور مکمل کھلاڑیوں کے ناموں کی رونمائی کے حوالے سے تقریب نیازاسٹیڈیم میں کی گئی، میئر حیدرآباد کاشف علی شورو کی کاوشوں سے حیدرآباد کے تاریخی نیاز اسٹیڈیم میں تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید