کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہےکہ مجھے نہیں لگتا کہ شہباز شریف 2027تک وزیراعظم رہیں گے، پاکستان اس لیے مشکل میں ہے کہ سیاسی ڈھانچہ درست نہیں، اس لیے مسائل کا شکار نہیں کہ سیاستدان برے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیچ لگژری ہوٹل کراچی میں منعقدہ کے ایل ایف کے دوسرے روز اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ایک بھی ایسا بل پاس نہیں کیا جو عوام کے حق میں ہو۔