• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے تاجردانش متین کیخلاف ایف آئی آر جھوٹی قرار

حیدرآباد(بیورورپورٹ)ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کی معطلی کا باعث بننے والے کراچی کے تاجر دانش متین کیخلاف حیدرآباد کے اے سیکشن تھانے میں درج ایف آئی آر پولیس جھوٹی قرار دیکر بی کلاس کرنے کیلئے رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ایف آئی آر کے مدعی پنجاب کے رہائشی فیصل شہزاد اور ایف آئی آر درج کرنے والے اے ایس آئی کیخلاف بھی پولیس نے دفعہ 182 پی پی سی کے تحت کاروائی کی سفارش کی ہے۔واضح رہے کہ پنجاب کے تاجر فیصل شہزاد نے دسمبر 2025ء میں کراچی کے تاجر دانش متین کے خلاف سولر پلیٹس کی خریداری کے معاملے پر 31 کروڑ روپے سے زائد رقم وصول کرنے کے باوجود سولر پلیٹس معاہدے کے مطابق فراہم نہ کرنے،رقم دینے کے بہانے بلوا جر دھمکیاں دینے کے الزام میں ایف آئی آر درج کروائی تھی۔جس پر حیدرآباد پولیس نے کراچی میں ایک کاروائی کے دوران دانش متین کو گرفتار کرکے اسے حیدرآباد منتقل کیا جارہا تھاکہ برادری کی مداخلت پر اسے راستے میں رہا کردیا گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید