• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ بورڈ اجلاس، پاکستان شریک ہوگا، وزیراعظم کا واشنگٹن جانے کا قوی امکان، نمائندگی کا حتمی فیصلہ جلد، مشاورت شروع

اسلام آباد ( رانا غلام قادر/نیوزڈیسک ) غزہ امن بورڈکا پہلا اجلاس19فروری کو واشنگٹن میں طلب ‘امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدارت کریں گے ‘ ارکان کو دعوت نامے ارسال ‘صدرٹرمپ بورڈ ممبران اور غزہ ایگزیکٹو کمیٹی اراکین کی یو ایس انسٹیٹیوٹ آف پیس میں میزبانی کریں گے‘سفارتی ذرائع کے مطا بق پاکستان کو غزہ بورڈ آف پیس میٹنگ میں شرکت کی دعوت موصول ہوگئی ہے اور پاکستان نے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطا بق پاکستانی نمائندگی کے لیول کا حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں ہوجائے گا۔ اجلاس میں شرکت کون کرے گا ؟؟ وزیراعظم شہباز شریف یا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ؟؟؟ مشاورت شروع کر دی گئی ہے۔ آئندہ چند روز میں نمائندگی کا فیصلہ کر لیا جائے گا‘اجلاس کیلئے شہباز شریف کا واشنگٹن جانے کا قوی امکان ہے۔یورپی ممالک ہنگری اور رومانیہ نے بھی پیس بورڈکے اولین اجلاس میں شرکت کی تصدیق کردی ہے جبکہ دنیابھرکی حکومتوں نے اس پر محتاط ردعمل ظاہرکیاہے ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں غزہ کی صورتحال‘ امن و استحکام سے متعلق اقدامات اور آئندہ کےلائحہ عمل پر غور کیا جائے گا‘پاکستان کی شرکت کو خطے میں امن کے قیام اور انسانی بحران کے حل کے لیے سفارتی کوششوں کا اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے‘امریکی نیوز ویب سائٹ Axios کے مطابق یہ اجلاس واشنگٹن ڈی سی میں قائم یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں منعقد ہوگا‘بورڈآف پیس کے رہنماؤں کا یہ اجتماع غزہ کی تعمیرنوکے لیے فنڈ ریزنگ کانفرنس کے طور پر بھی کام کرے گا۔ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے گزشتہ روز ایک انتخابی تقریب کے دوران بتایا کہ وہ دو ہفتوں میں واشنگٹن جائیں گے تاکہ بورڈ آف پیس کے اجلاس میں شرکت کر سکیں۔

اہم خبریں سے مزید