کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں جاری دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں،بھارت میدان جنگ میں پاکستان کو شکست دینے میں ناکام رہا،اسی ناکامی کا بدلہ وہ بزدلانہ دہشت گردی کے ذریعے لینا چاہتا ہےیہ بھارت کی پرانی اور مکروہ سازش ہے جس کا مقصد پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا، معیشت کو نقصان پہنچانا اور قوم کے حوصلے پست کرنا ہے،مگر دشمن اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔