• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی، 50 سالہ غلام رسول علاج کیلئے خضدار سے آیا تھا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بفرزون سیکٹر 16 میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 50سالہ غلام رسول ولد تاج محمد شدید زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال میں طبی امداد فراہم کرنے کیلئے منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق زخمی شخص علاج کے غرض سے خصدار سے آیا ہوا تھا جسے ذاتی دشمنی پر فائرنگ کرکے زخمی کیا گیا تاہم پولیس مزیدتفتیش کررہی ہے، بلدیہ میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 46سالہ سجاد خان شدید زخمی ہوگیا ، قیوم آباد بلاک اے گلی نمبر 25میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 22سالہ سرفراز ولد ریاض زخمی ہوگیا ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید