• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں تین دن قبل لگنے والی آگ مکمل طور پر نہ بجھ سکی

کراچی( نیوز ڈیسک) لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں تین دن قبل لگنے والی اگ مکمل طور پر نہیں بجھ سکی ہے کچھ گھنٹوں بعد آگ پھر بھڑک اٹھتی ہے، قریبی فیکٹری کے مالک بابر ہاشمی نے بتایا کہ گزشتہ روز فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پانی لینے کے لیے گئیں تو پھر آگ بھڑک اٹھی جسے کئی گھنٹوں بعد کم کیا جاسکا ، انہوں نے بتایا کہ اتوار کی رات ساڑھے 9 بجے مذکورہ فیکٹری کے زیر زمین حصے میں اگ بھڑک اٹھی اس وقت موقع پر صرف ایک اسنارکل موجود تھی جس کا پائپ پھٹ چکا تھا اور پانی بھی نہیں تھا، فائر ٹینڈر پانی لینے کے لیے گئی تھی جو واپسی پر ٹریفک جام میں پھنسی رہی اور کافی دیر بعد موقع پر پہنچی، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق رات گئےآگ پر قابو پا لیا گیا تھا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید