کراچی ( جنگ نیوز) رکن قومی اسمبلی اور قائم مقام چیئر مین اسٹینڈگ کمیٹی برائے اکنامکس افیئر مرزا اختیار بیگ نے اسلام آباد میں جرمن سفارتخانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن آر نو کر خوف سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ،اقتصادی تعاون ، جی ایس پی پلس معاہدہ اور علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال کیا ، ملاقات میں آر نو کر کوف نے پاکستان کو درپیش چیلنجز خصوصا دہشت گردی کے مسائل سے نمٹنے کی کوششوں کو تسلیم کیا اور کہا کہ اگرچہ بعض اقدامات کا فوری نفاذ مشکل ہوسکتا ہے تاہم مسائل کے حل کیلئے مرحلہ وار روڈ میپ تیار کیا جاسکتا ہے ، انہوں نے جرمنی کی جانب سے امر یکا اور ایران کے مابین ثالثی اور خطے میں امن کے فروغ کیلئے پاکستان کی مخلصا نہ کوششوں کو سراہا ، مرزا اختیار بیگ نے اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے عزم کا عادہ کیا اور یقین دلایا کہ وہ جی ایس پی پلس معاہدے کی تجدید اور معا ہدے کی شرائط پر یقینی عملدرآمد کیلئے معاملہ وزارت تجارت میں ا ٹھائینگے ۔