کراچی(اسٹاف رپورٹر) سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا فیز 2پہاڑی علاقے سےخاتون کی کئی روز پرانی لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس کے مطابق خاتون کی عمر 35سے 40برس جبکہ لاش 10سے 12روز پرانی معلوم ہوتی ہے ،فوری طور پر خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔