• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے عوام ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور انصاف کے منتظر ہیں، ترجمان عافیہ موومنٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عافیہ موومنٹ پاکستان کے ترجمان محمد ایوب نے کہا ہے کہ عافیہ اورپاکستان کے 25کروڑ عوام عدالت سے انصاف اور حکومت کی جانب سے رہائی کی کوششوں کے منتظر ہیں ،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی، صحت اور وطن واپسی کیلئے ان کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے 2015ءمیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کردہ ایک آئینی پٹیشن زیر سماعت ہے، 3 دسمبر 2025ءکو اس آئینی پٹیشن کی آخری سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر کی صدارت میں جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل چار رکنی لارجر بنچ نے کی تھی جس میں حکومت سے مکمل بریفنگ طلب کی گئی تھی ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید