کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا) میں امرت کینٹ کالکھاہواکھیل " رومی سورج کی نقاب کشائی ضیاء محی الدین تھیٹر میں پیش کیا گیا، دو عظیم صوفی بزرگوں، مولانا جلال الدین رومی اور حضرت شمس الدین تبریزی کے درمیان کشمکش اور اس کا مولانا روم کی زندگی، فلسفے اور شاعری پر اثرات کے حوالے سے پیش کیا گیا کھیل اپنے طرز کی منفرد پرفارمنس تھی، شاہنواز بھٹی کی ہدایات میں اداکاروں نے ایک انتہائی نازک تصور کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا۔