• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو مستقل دشمن بنا کر رکھنے کی پالیسی ناکام ہوگئی، ششی تھرور

نئی دہلی( نیوز ڈیسک)بھارتی سیاستدان و مصنف اور رکن پارلیمنٹ سابق وزیر خارجہ ششی تھرور نے کہا ہے کہ پاکستان کو مستقل دشمن بنا کر رکھنے کی بھارتی پالیسی ناکام ہو گئی ہے اور اس سے خطے میں امن کے امکانات کمزور ہوئے ہیں۔ انڈین ایکسپریس میں اپنے مضمون میں ششی تھرور نے لکھا کہ بھارت میں پاکستان دشمن پالیسی پر سوالات اٹھ رہے ہیں، بی جے پی کے بیانیے کو اندرونی چیلنج کا سامنا ہے،پاکستان کو مستقل دشمن بنا کر رکھنے کی پالیسی کو داخلی سیاست میں فائدے کے لیے استعمال کیا گیا، تاہم اس کا عملی طور پر کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے لکھا کہ پاکستان سے بات چیت شکست نہیں ہے۔ششی تھرور نے مزید لکھا کہ بی جے پی کا سخت مؤقف غلط ثابت ہوا ہے، بی جے پی کی تصادم کی سیاست خطے کو غیر محفوظ بنا رہی ہے، پاکستان مخالف بیانیہ سیاسی فائدے کیلئے استعمال کیا گیا، پاکستان سے مذاکرات کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں۔

اہم خبریں سے مزید