کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت اور ملائیشیا نے اتوار کے روز دفاع و سلامتی، تجارت و سرمایہ کاری، ڈیجیٹل معیشت، توانائی اور زراعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دونوں ممالک کے درمیان ’جامع اسٹریٹجک شراکت داری‘ کو مزید وسعت دینے کا بھی عزم کیا گیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دو روزہ دورہ ملائیشیا کے اختتام پر جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے کے مطابق، دونوں فریقین نے سائنس و ٹیکنالوجی، زراعت، صحت، تعلیم، ثقافت، سیاحت، نوجوانوں کے تبادلے اور عوامی سطح پر رابطوں کو بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔