• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خضدار میں پکنک منانے والوں پر فائرنگ، ہندو شہری سمیت 3 افراد ہلاک

خضدار(نامہ نگار ) مختلف علاقوں میں دو مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ۔ پہلے واقعہ میں تحصیل نال کے علاقہ ہڑنبو ڈیم پر پکنک منانے والے پانچ افراد پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔ مرنے والوں کا تعلق وڈھ سے تھا،ایک اور واقعے میں کٹھان میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے عورت جاں بحق ہو گئی، مرنے والوں میں سیٹھ منو مل ولد چنو مل، عبدالرشید ولد میر گہور خان میروانی اور عبدالصبور ولد مولا بخش لانگو شامل ہیں مرنے والوں کا تعلق وڈھ سے تھا جبکہ فہد رشید اور ماسٹر درمحمد زخمی ہوئے ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ دوسرے واقعہ میں شہر کے نواحی علاقہ کھٹان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی واقعہ سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے
اہم خبریں سے مزید