• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ بینک کا پاکستان کے 10 سالہ ترقیاتی پروگرام کے لیے حمایت کا اعادہ

اسلام آباد (اے پی پی) عالمی بینک نے پاکستان کے دس سالہ ترقیاتی پروگرام کے لیے ورلڈ بینک گروپ کے 20 ارب ڈالر کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا اور ملک میں اصلاحات اور ترقیاتی ایجنڈے کے لیے بینک کی جاری حمایت پر زور دیا ۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اتوار کو سعودی عرب میں سالانہ کانفرنس کے موقع پر ورلڈ بینک گروپ کی مینیجنگ ڈائریکٹر اینا بیجیرڈے سے ملاقات کی۔ دونوں فریقوں نے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (CPF) کے تحت ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اور ترقیاتی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ گفتگو میں توانائی، تعلیم، صحت، موسمیاتی لچک، ترقیاتی ترجیحات، مالی اصلاحات اور انفراسٹرکچر کی ترقی سمیت متعدد ترجیحی شعبوں کا احاطہ کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ واضح کارکردگی کے ٹریکرز متعارف کرائے جائیں اور وابستگیوں کو ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے زیادہ مضبوط اور موثر عمل درآمد کے طریقہ کار کو یقینی بنایا جائے۔
اہم خبریں سے مزید