لاہور(این این آئی)لاہور میں بسنت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شاہریز بھی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پتنگ بازی کرتے نظر آئے۔شاہریزکے مطابق انہوں نے ایک دوست کے گھر کی چھت پر جا کر پتنگ اڑائی اور ماضی کی یادیں تازہ کیں‘ شاہریز نے اندرون شہر ایک دوست کے گھر جا کر اپنے بچوں کے ساتھ بسنت منائی اور اس موقع پر پتنگ اڑانے کی روایت کو تازہ کیا۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں شاہریز کو فیملی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ بچوں کے ہمراہ پتنگ بازی میں مصروف ہیں۔ان تصاویر کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں جبکہ کئی افراد نے اسے خاندانی اور روایتی سرگرمی قرار دیا۔