• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کراچی کی ایک پرواز کیلئے بیک وقت 2 طیارے روانہ

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) لاہور سے کراچی کی نجی ایئر کی پرواز پی ایف 146 کے لیے ایک ہی وقت میں دو طیارے لاہور سے کراچی روانہ کیے گئے۔ نجی ایئر کی یہ پرواز 7 فروری کی رات 8:45 بجے شیڈول تھی۔ پرواز پی ایف 146 کے ٹیگ کے ساتھ ایک طیارہ رات 9:52 جبکہ دوسرا رات 10:38 بجے کراچی کیلئے روانہ ہوا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ان میں سے ایک پرواز پی ایف 146 ڈی کے طور اڑائی گئی۔
اہم خبریں سے مزید