• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف نے اپنے سیاسی منصوبے کے لئے ایم کیو ایم سے رابطہ کیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رہنما نسرین جلیل نے کہا ہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے اپنے آپ کو مستحکم کرنے کےلیے ایم کیو ایم سے رابطہ کیا۔اپنے دور حکومت کی ابتداء میں انہوں نے ایم کیو ایم کے ملنے کی درخواست مسترد کردی تھی،کراچی میں ایک تقریب میں انہوں نے کہا کہمشرف نے کہا تھاکہ دہشت گرد پارٹی ہے میں نہیں ملوں گا،بعد میں اپنے سیاسی منصوبے کے لئے اور خود کو مظبوط کرنے کے لئے ایم کیو ایم سے رابطے اور ملاقاتیں کیں،انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے برے دور میں ان کے بچوں کو بھی مشکلات کا سامنا رہا،مہاجروں کو شناخت ایم کیو ایم نے دی۔ 2018 میں بانی پی ٹی آئی کو جتوانا تھا ہماری سیٹس دی گئیں، میری سیٹ پر جماعت اسلامی کے امیدوار کو جتوایا گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید