• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلام نبی مری کے گھر پر چھاپہ نامناسب عمل ہے، میر نذیر احمد

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میر نذیر احمد نے ایک مذمتی بیاں میں سیاسی کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں اور انہیں بلاجواز تنگ کرنے کے عمل کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی این پی کے مرکزی و ضلعی رہنماٶں ، کارکنوں کو جمہوری سیاسی جہدوجہد سے کنارہ کش کرنے اور بزور طاقت انہیں دبانے کی سازش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی کے رہنما غلام نبی مری جمہوری سیاسی کارکن ہیں عوامی مسائل کو حل کرنے ہرممکن کوشش کرتے ہیں ان کے گھر پر چھاپہ نامناسب عمل ہے اس اقدام سے بی این پی کے کارکنوں کو مرعوب نہیں کیا جاسکتا ہے۔
کوئٹہ سے مزید