• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربت یونیورسٹی کے زیراہتمام طلبا کے لیے آگاہی سیشن کا انعقاد

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) تربت یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز کے زیراہتمام بلوچستان کے ساحلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبا کے لیے ایچ ای سی انڈر گریجویٹ اسکالر شپس کے حوالے سے آگاہی سیشن یونیورسٹی کے ویڈیو کانفرنس روم میں منعقد کیا گیا جس میں مختلف شعبوں کے طلبا نے شرکت کی ترجمان تربت یونیورسٹی کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی منیجر شبانہ عروج نے ویڈیو لنک کے ذریعے سیشن میں شرکت کی اور شرکاء کو اسکالرشپ پروگرام کے فریم ورک اور درخواست جمع کرانے کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کیا انہوں نے پروگرام کے مقاصد ، اہلیت ، درخواست جمع کرانے کے طریقہ کار اور دیگر اہم قواعد و ضوابط کے حوالے سے جامع بریفنگ دی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے تربت یونیورسٹی کے فنانشل ایڈ آفس کے انچارج بدل خان ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اعجاز احمد اور ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس آفئیر چاکر حیدر نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی قیادت میں تربت یونیورسٹی اپنے طلبا کے لئے تعلیمی مواقع تلاش کرنے ، ان کی مالی معاونت اور اسکالرشپ پروگراموں تک رسائی فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔
کوئٹہ سے مزید