مراکش میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب آگیا، ریلے میں گاڑی بہہ گئی، 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص لاپتا ہوگیا۔
شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد انخلا پر مجبور ہوگئے۔
ایک ہفتے سے جاری بارشیں اگلے دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
ایک اہلکار نے کہا کہ ایک ہزار عراقی کردوں نے ایران کے خلاف زمینی کارروائی شروع کردی ہے اور ہزاروں کرد سرحد پار کر کے ایرانی علاقوں میں داخل ہورہے ہیں۔
امریکی اور اسرائیلی جنگی طیاروں کی تہران سمیت دیگر شہروں پر شدید بمباری، اسرائیلی فوج نے تہران میں ایرانی لڑاکا طیارے کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیل پر ایران کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔ تل ابیب، مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے پر تازہ حملے کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ایران سے جنگ کی ضرورت ہی نہیں تھی کیونکہ ایران کی جانب سے پیشگی حملے کا کوئی خطرہ ہی نہیں تھا۔
سینیٹرز کی اکثریت نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی حمایت کی۔ 100 رکنی سینیٹ میں قرارداد 47 کے مقابلے میں 52 ووٹوں سے مسترد کی گئی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یورپی یونین روسی گیس اور ایل این جی پر پابندی لگانا چاہتی ہے۔
یہ ردعمل اس وقت دیکھنے میں آیاجب وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا کو ایک فوری خطرے کا سامنا ہے کیونکہ اسرائیل ایران پر حملہ کرنے والا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں، آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرز کے تحفظ کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران پر بہت مضبوط پوزیشن میں ہیں، ایران کے میزائلوں اور لانچروں کا صفایا کیا جارہا ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران نے سفارت کاری کے ذریعے جنگ سے گریز کی کوشش کی لیکن امریکا اور اسرائیل نے کوئی راستہ نہیں چھوڑا۔
بھارت نے ایران کے خلاف جاری تنازع میں امریکی بحریہ کو بندرگاہیں دینے کا الزام مسترد کردیا۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے تعلیمی اداروں میں مقررہ وقت سے 1 ہفتے قبل ہی اسپرنگ بریک کا اعلان کردیا گیا۔
سن 2001 میں نائن الیون حملوں کے بعد اُس وقت کے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے مبینہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کا آغاز کیا۔
اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے تہران کے مشرق میں واقع ایک بڑے ایرانی عسکری کمپلیکس پر وسیع پیمانے پر فضائی حملہ کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہر صورت آبنائے ہرمز کھلوانے کا اعلان کردیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اب تک اسرائیلی فضائیہ نے ایران پر 5 ہزار سے زیادہ گولہ بارود گرایا ہے۔