• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیمان لاء ایسوسی ایٹس کے 50 وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سلیمان لاء ایسوسی ایٹس کے 50 وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا دورہ کیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر سینیٹ سیکرٹریٹ کے حکام نے وفد کو خوش آمدیدکیا۔ وفد کو سینیٹ میوزیم کے دورے کے دوران سینیٹر فوزیہ ارشد نے ایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، کارکردگی، فنگشنز، قانون سازی، اراکین سینیٹ کے طریقہ انتخاب،ایوانِ بالا کے کردار، قائمہ کمیٹیوں کے دائرہ کار بارے جامع بریفنگ دی۔انہوں نے وفد کو بتایا کہ پارلیمانی نظام میں سینیٹ کس طرح وفاق کی علامت کے طور پر کام کرتا ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے قانون سازی کا عمل کس طرح آگے بڑھایا جاتا ہے۔
اسلام آباد سے مزید