کراچی (اسٹاف رپورٹر) لانڈھی ریڑھی گوٹھ کے قریب سمندر میں ڈوب کرلا پتا ہونے والے 20 سالہ رحمان کی تلاش میں دوسرے روز بھی ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا جو رات گئے تک جاری رہا، 22 سالہ زوہیب کو ایدھی کے غوطہ خوروں نے فوری ریسکیو کرلیا تاہم 20 سالہ رحمان ڈوب کر لا پتا ہو گیا تھا ، چھلانگ لگانے والا ایک نوجوان خود نکل آیا تھا ، علاقہ مکینوں کے مطابق تینوں نوجوان گلشن بونیر کے رہائشی اور تفریح کے غرض سے کشتی میں گئے تھے حادثہ مبینہ طور پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی کوشش میں پیش آیا ہے۔