کراچی(اسٹاف رپورٹر ) شہر کی اہم اور بڑی 13 مارکیٹوں کو ماڈل بازار اور ماڈل مارکیٹ بنانے کا فیصلہ ، کراچی انتظامیہ نے ماہ رمضان المبارک میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں کو سختی سے کنٹرول کرنے اور مناسب قیمت پر اشیاء کی دستیابی کے اقدامات کے لئے اہم اور ضروری فیصلے کئے ہیں، کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ان کے دفترِ میں منعقدہ ہوا جس میں کہا گیا کہ ماہ رمضان میں شہریوں کو کھانے پینے کی اشیاء کی مناسب قیمت پر دستیابی کو یقینی ، سبزی منڈی میں فروٹس اور سبزیوں کی قیمتیں مناسب مقرر اور وافر مقدار میں فراہم کرنے کا نظام موثر بنایا جائے گا، اشیاء کی دستیابی کیلئے اہم بازاروں اور مارکیٹوں میں مرا کز شکایت قائم کئے جائیں گے ،فیصلہ کیا گیا کہ شہر کے سپر اسٹورز میں مناسب قیمت پر اور معیاری اشیاء کے رمضان پیکیج کاونٹرز قائم کئے جائیں گے،اجلاس میں گراں فروشی کی روک تھام کے لیے جاری مہم کا جائزہ لیا گیا۔