• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ و دیگر واقعات میں بچی سمیت 4 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں ڈکیتی مزاحمت وفائرنگ کے دیگر واقعات میں بچی سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی تھانے کی حدود کورنگی نمبر تین مین مارکیٹ میں نامعلوم ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 30سالہ محمد شیز ولد شیر محمد کو زخمی کردیا اور نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے،نارتھ ناظم آباد کے علاقے بورڈآفس کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے امر چند ولد شام زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق زخمی شخص کی شراب سپلائی کرتا ہے،نیپئر تھانے کی حدود نشتر روڈ نزد بھیم پورا کے قریب اندھی گولی لگنے سے 25سالہ امین شاہ جبکہ نیوکراچی سیکٹر فائیو جے میں اندھی گولی لگنے سے 8سالہ حسنات دختر اسرار زخمی ہوگئی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید