کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی سینئر مرکزی رہنما نسرین جلیل نے کہا ہے کہ پاکستان کو بچانے سے اسے چلانے تک ایم کیو ایم نے اپنے حصے سے کہیں زیادہ قربانیاں دیں اس کے باوجود متحدہ کے کارکنوں کو مسلسل تعصب، نفرت اور ناانصافی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جب کہ محرومیوں کے تناظر میں میرے ایک حالیہ بیان کو دانستہ سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ متحدہ اپنے جائز آئینی اور انسانی حقوق کے حصول کے لئے پرامن جدوجہد کے جذبے کے ساتھ میدان میں آئی، مگر 3دہائیوں سے زائد عرصے میں ہزاروں بے گناہ کارکنوں کو شہید کیا گیا، جن میں سیکڑوں خواتین اور بزرگ بھی شامل ہیں اور آج بھی ایم کیو ایم کے 100سے زائد کارکن لاپتا یا اسیری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، شہری علاقوں کے عوام کو دانستہ صوبائی و وفاقی اداروں میں روزگار اور تعلیم کے مواقع سے محروم رکھا گیا۔