• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش پر ورلڈ کپ مس کرنے پر جرمانہ عائد نہیں ہوگا، 2028 سے 2031 کے درمیان ایک ایونٹ کی میزبانی کرے گا، آئی سی سی نے پاکستان کی تجاویز مان لیں

کراچی(عبدالماجد بھٹی)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کی تجاویز مان لیں، آئی سی سی نے پی سی بی اور بی سی بی کے ساتھ مذاکرات کی تفصیلات جاری کردیں جسکے مطابق ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2026 مس کرنے پر بنگلہ دیش پر کوئی جرمانہ عائد نہیںکیا جائے گا۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کو آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی بھی دی جائے گی،بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ 2028 سے 2031 کے درمیان ایک ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔پیر کی شب جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق اعلامیہ میں آئی سی سی نے بتایا کہ لاہور میں ہونے والے مذاکرات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئے۔ جس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 اور جنوبی ایشیا میں کرکٹ کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بنگلہ دیش کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں عدم شرکت پر آئی سی سی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بی سی بی کو مکمل رکن اور عالمی کرکٹ کا اہم ستون قرار دیا۔ بنگلہ دیش کرکٹ پر کسی قسم کی پابندی یا جرمانہ عائد نہ کرنے کی یقین دہانی دلاتے ہوئے کہا کہ اس پرکسی بھی قسم کی مالی، انتظامی یا اسپورٹنگ پابندی نہ لگانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اعلامیہ میں بتایا گیا کہ بنگلہ دیش کو ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی سے رجوع کرنے کا حق حاصل ہے۔

اہم خبریں سے مزید